
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ آبپاشی نادرن ڈویژن لاڑکانہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سیکریٹری آبپاشی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے ایگزیکٹو انجنیئر کی جانب سے کرپشن کی گئی ہے جون کلوزنگ سے پہلے کروڑوں روپے کی بجٹ ہڑپ کر لی گئی ہے ایگزیکٹو انجنیئر نے سیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکے جاری کردیئے من پسند ٹھیکیداروں کو فنڈز جاری کردیئے گئے سرزمین پر کوئی کام نہیں ہوا تحقیقاتی افسر نے سیکرٹری آبپاشی کو خط لکھ کر تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو انجنیئر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے لئے پابند کیا جائے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نہروں کی مرمت اور بحالی کے سلسلے میں جاری کیئے گئے تمام ٹھیکوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے مالی سال 2022ء اور 2023ءکے دوران محکمہ خزانہ سے ملنے والے فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔





