
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹیکس پر ڈاکا ڈالنے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، جہاں ہزاروں ارب کا ٹیکس چوری ہو وہاں بجٹ کہاں سے بن پائے گا؟
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ میں500ارب روپے ٹیکس نہیں دیا جاتا، اگر وہ ٹیکس ادا کریں تو قومی خزانے میں اضافہ ہوگا، رئیل اسٹیٹ میں ایسے لوگ ہیں جن کا ٹی وی پرنام لینا منع ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس بھی اسی طرز کا کیس ہے، یہ اپنی تنخواہوں کا خود فیصلہ کرتے ہیں ،لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔
ٹیکس چوری کی تفصیلات بتاتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تمباکو میں 240ارب چوری ہو رہا ہے
اور ٹیکس نہ دینے والے اسی پارلیمنٹ کے ارکان ہیں، آٹوموبل میں 50ارب روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے،فارماسیوٹیکل میں65ارب روپے کی ٹیکس چوری ہے، جو ٹیکس پر ڈاکا ڈال رہے ہیں وہ لوگ پارلیمنٹ میں موجود ہیں







