مردہ شخص ہیلی کاپٹر لیکر اپنے ہی جنازے میں پہنچ گیا

مردہ شخص ہیلی کاپٹر لیکر اپنے ہی جنازے میں پہنچ گیا۔
ڈیوڈ بارٹن نامی شخص نے بیلجیئم میں ایک مذاق کیا، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ مرنے کے بعد اس کے چاہنے والے کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔
پینتالیس سالہ ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ اس کا اپنے خاندان سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔
ڈیوڈ نے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد سے یہ منصوبہ انجام دیا، اور اس کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کیلئے فرضی خراج تحسین بھی پوسٹ کیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس جعلی جنازے سے پہلے اس نے لکھا: ’والد صاحب آپ سکون سے آرام کریں۔ میں آپ کے بارے میں سوچنا کبھی نہیں چھوڑوں گی۔‘
ڈیوڈ ایک ہیلی کاپٹر میں فلم کریو کے ساتھ اپنے جنازے میں پہنچے۔
انہوں نے کہا، ’میں اپنے خاندان میں جو کچھ دیکھتا ہوں اکثر مجھے تکلیف دیتا ہے۔ مجھے کبھی کسی چیز کی دعوت نہیں ملتی۔‘
انہوں نے کہا مجھ سے کوئی نہیں ملتا، ہم سب الگ ہو گئے ہیں۔ ’اسی لیے میں انہیں زندگی کا سبق دینا چاہتا تھا، اور انھیں دکھانا چاہتا تھا کہ آپ کو اس وقت تک انتظار نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ کوئی ان سے ملنے کے لیے مر نہ جائے۔‘
ایک اور ٹک ٹاکر جو اس فرضی جنازے میں موجود تھے، انہوں نے بارٹن کے باہر نکلنے سے پہلے ہیلی کاپٹر کے کھیت میں اترنے کی ویڈیو شیئر کی۔
بارٹن کو دیکھتے ہیں رشتہ داروں نے اسے گلے لگا لیا۔







