
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) نیب نے پنشن فنڈز میں مالی بیقاعدگیوں میں برطرف 16 اکاؤنٹس افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے اس ضمن میں پہلی تفصیلات ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ضلع دادو کے برطرف اکاؤنٹس افسر غلام سرور پنہیار کے بارے میں محکمہ خزانہ سے طلب کرلی ہیں نیب کراچی کی جانب سے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ غلام سرور پنہیار کے بارے میں پانچ نکاتی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں پہلی یہ کہ غلام سرور پنہیار نے اپنے اثاثے ڈکلیئر کئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں اس وقت ان کی پوسٹنگ کہاں تھی جاب کس نوعیت کی تھی ان کا گریڈ کیا تھا ماضی میں ان کی پوسٹنگ کیا تھی پوسٹنگ کی مدت کتنی رہی اور مختلف پوزیشنز کی تفصیلات فراہم کی جائیں ان کی جو پہلی پوسٹنگ ہوئی تھی اس کے بعد ان کے کتنے پروموشن ہوئے ان کے خلاف محکمہ جاتی قانونی کارروائیاں کتنی ہوئیں اور ان کی تازہ ترین کیا صورتحال ہے ان کے خلاف فوری طور پر تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف نیب کی مزید تحقیقات مکمل کی جاسکے واضع رہے کہ غلام سروز پنہیار کو پنشن فنڈ میں بیقاعدگی پر محکمہ خزانہ نے ملازمت سے برطرف کیا ہے اور ان سے غبن کی گئی رقم کی وصولی کے لئے محکمہ خزانہ نے محکمہ اینٹی کرپشن سے درخواست کردی ہے ۔





