
تھانہ سول لائنز کی حدود میں رہائش پذیر "اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی زنیرہ آفتاب” کی سرکاری رہائش گاہ میں ڈاکہ۔
نامعلوم ڈاکو اے سی راولپنڈی کے زیورات و دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔







