تازہ ترینخبریںدنیا

یوکرین کا ایک اور اہمیت کا حامل شہر روس کے قبضے میں آگیا

روسی فوج نے یوکرین کا ایک اور انتہائی اہمیت کا حامل شہر اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے شہر بخموت قبضہ کرلیا تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہہ دیا کہ شہر ہمارے کنٹرول میں ہے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرینی فوج نے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے، یہاں روسیوں کا نام و نشان تک نہیں ہے۔

بخموت یوکرینی فوجیوں کی آمد و رفت کیلیے انتہائی اہم شہر سمجھا جاتا ہے۔

روسی فوج کے ویگز گروپ کا دعویٰ ہے کہ علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے جسے بہت جلد روسی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشرفت پر فوج کو مبارکباد دے دی۔

رپورٹس ہیں کہ روسی فوج شہر کے بیشتر حصوں پر قابض ہو چکی ہے جبکہ یوکرینی فوج علاقوں کو چھڑانے کیلیے جدوجہدر کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button