تازہ ترینخبریںپاکستان

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر فیصل کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دے دی

احتساب عادلت کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، ان کے وکیل خواجہ حارث اور ان کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فیصل کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں یہ کہا ہے کہ ’بشری بی بی ان سے ٹیلی فون پر بھی بات کر سکتی ہیں جبکہ بشری بی بی اور خونی رشتہ دار عمران خان سے دوران حراست ملاقات کر سکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کو اس میڈیکل ٹیم کا حصہ بنایا جائے جو دوران حراست عمران خان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button