تازہ ترینخبریںپاکستان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم

خاتون جج کودھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں خاتون جج کودھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا ، جس عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے حکم دے دیا۔

عدالت نے نئےقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا

جواب دیں

Back to top button