
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔
پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آج پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے حتمی فیصلہ سنادیا جائے گا۔







