تازہ ترینخبریںپاکستان

عدالت صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے: درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کی تاریخ کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف کو ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےانتخابات کی تاریخ نہ دینے پر دوبارہ درخواست دائر کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر اور صدرِ مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہا۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدرِ پاکستان کو عام انتخابات کے لیے تاریخ دینے کا حکم دے۔

جواب دیں

Back to top button