Uncategorized

بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152رنز کا ہدف دیدیا.
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز مقابلے کا ٹاس ہوا جس کو پاکستان نے جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 152رنز کا دہف دییا ہے۔سورماؤں کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔
بھارت کی دوسری وکٹ 6رنزپر گری اور کے ایل راہول 3رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے سوریا کمار کو 11رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ رویندرا جدیجا 13رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ،قبل ازیں رشبھ پنت39رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔
بھارت کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بھارتی کپتان ویرات کوہلی تھے جو کہ 57رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button