تازہ ترینخبریںپاکستان

اب کراچی کو بند نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو کوئی دہشتگرد بند نہیں کرسکتا ، اب کراچی کو بند نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں کام کرکے دکھایا، کراچی کو ایسا شہر بنائیں گے کہ دنیا بھر میں چرچے ہوں گے۔ ہم نے کراچی کے لوگوں کو دہشتگردوں سے نجات دلائی، بلاول کی قیادت میں کراچی میں سٹریٹ کرائم سے بھی نمٹ لیں گے، سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران کراچی میں دھاندلی ہوئی، اب باتیں سامنے آرہی ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کراچی کیلئے 11 ارب تو کیا 11 روپے بھی خرچ نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ کلاشنکوف اور منشیات کے کلچر سے پہلے کراچی ماڈل شہر تھا ، پیپلز پارٹی کے ورکرز کراچی کو بدلیں گے۔

جواب دیں

Back to top button