تازہ ترینخبریںصحت

کھانسی کی دوا یا موت، بھارتی شربت سے ازبکستان میں بھی 18 بچے ہلاک

بھارت موت کی دوا بانٹنے لگا، گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کی وزار ت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کم از کم 18 بچے مبینہ طور پر ہندوستان میں تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والے بچوں نے کھانسی کا شربت Doc-1 Max استعمال کیا تھا، جسے نوئیڈا میں واقع میریون بائیوٹک نے تیار کیا

بچوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی کھانسی کا شربت مارکیٹ سےاٹھا لیا گیا ہے، بھارتی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، اور کھانسی کے شربت کی تیاری کو اس وقت تک روک دیا گیا ہے جب تک کہ نمونوں کی جانچ نہیں ہو جاتی

جواب دیں

Back to top button