تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی ٹیسٹ : پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز بنائے جبکہ ٹیم میں سب سے کم 1 رن میر حمزہ نے بنایا۔ نعمان علی نے 75 گیندیں کھیل کر صرف 7 رنز بنائے، یوں انہوں نے 9.33 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔نعمان علی کو 7 رنز پر نیل ویگنر نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں سکور کیں، مجموعی طور پر قومی ٹیم نے 130.5 اوورز بیٹنگ کی۔

جواب دیں

Back to top button