تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان، سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آج سے آغاز

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز اور کالجز موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند ہوگئے ہیں، یہ سکولز اور کالجز اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے،صوبے کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کے 18 اضلاع کے سرد علاقوں کے سکولز اور کالجز موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج 16 دسمبر سے بند ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے 17 اضلاع کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ مختصر تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

جواب دیں

Back to top button