تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دہرے قتل کا ملزم ہسپتال سے فرار

دہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم کی نگرانی پر مامور کانسٹیبل بھی غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

غائب ہونے والے کانسٹیبل سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نگرانی پر مامور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button