
اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے سٹالز میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے؛ آگ بجھانے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) December 7, 2022
اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کا عملہ آگ بُجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لنڈا سیکشن کی دکانوں میں لگی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل گئیں۔
اتوار بازار میں آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔







