تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں طلب کیے گئے اجلاس میں استعفوں کی منظوری اور اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق مشاورت ہو گی ۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں الیکشن کراؤ ، ملک بچاؤ تحریک کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، تیمور جھگڑا، شفقت محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، شہزاد وسیم، بابر اعوان، شیریں مزاری اور سیف اللّٰہ نیازی شریک ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button