تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ : ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو  1-2 سے شکست دے کر  بڑا اپ سیٹ کردیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو  ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔

 سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔

ارجنٹائن کی ٹیم  نے بے شمار حملے کیے تاہم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نےکم سے کم 5 یقینی گول بچائے۔

جواب دیں

Back to top button