تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کا سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس کا خیرمقدم

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سندھ حکومت کی جانب سے ”کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادھر میڈیا پریکٹیشنرز” (CPJMP) کے قیام کو سی پی این ای کی طویل جدوجہد کا ثمر قرار دیتے ہوئے کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، نائب صدر سندھ ڈاکٹر جبار خٹک اور سیکریٹری جنرل عامر محمود نے میڈیا دوست قانون کے کمیشن کے قیام پر سندھ حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کمیشن کے چیئرمین سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رشید اے رضوی سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ کمیشن اپنی تمام تر صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ سندھ میں اظہار کی آزادی، استحکام و فروغ اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

سی پی این ای کے رہنماؤں نے وفاقی و دیگر صوبائی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کی طرز پر میڈیا دوست قانون سازی عمل میں لائی جائے۔

 

جواب دیں

Back to top button