تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف پنجاب کی متحرک کارکن عظمی خان سواتی ہزارہ قومی محاذ میں شامل

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کی متحرک کارکن اور مرکزی رہنما شیر مزاری کی دست راست عظمی خان سواتی نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کرکے ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

خواتین حق کا ساتھ دیں نام کے پیچھے نہ جائیں نام صرف نام ہے باقی کچھ بھی حاصل نہیں ہونا ۔خواتین کے لئے پیغام دیدیا ۔صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی نے عظمی خان سواتی کو خواتین ونگ پنجاب کا صدر نامزد کرکے نوٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔

اس حوالہ سے جمعرات کے روز شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ قومی محاذ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذوالقرنین خان جدون ،صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی ،ریجنل صدر ہزارہ ضیاء خان جدون ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات بابو بشیر کی موجودگی میں عظمی خان سواتی نے باقاعدہ ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہیں مرکزی سیکرٹری جنرل ذوالقرنین خان جدون نے ہزارہ کی روایتی شال بھی پہنائی ۔اس موقع پر عظمی خان سواتی کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں لیکن اس پارٹی میں خواتین کی قدر نہیں ہے ۔

حالیہ عمران خان کے لاہور سے شروع ہونے والے آذادی مارچ میں کنٹینر پر موجود رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شیریں مزاری،شیر بانو کے ساتھ ہر موقع پر شانہ بشانہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں خواتین کو ذاتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کرایا جاتا ہے ان کے شوہر کی چکوال میں سینکڑوں کنال اراضی پر بااثر گروپ نے جعل سازی سے قبضہ جمایا ہے جس پر پارٹی کی جانب سے کوئی تحفظ نہ مل سکا تو جان اور عزت محفوظ رکھنے کے لئے ہزارہ میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کی جنگ میں ملک کی سیاست تباہ ہونے کے علاوہ معیشت بھی تباہ ہو ئی ہے۔اور ملک میں امن بھی ختم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی جنگ کی خاطر قومی اداروں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔عظمی خان سواتی کا کہنا تھا پاکستانی افواج ملک کی محافظ ہے اس کی بھی تذلیل کی جا رہی ہے ۔

جس پر پاکستان دشمن انڈیا ایک کٹپتلی کی حثیت سے دیکھ رہا ہے جو پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن اس کے باوجود ان کی 4 سو سے ذاہد کنال اراضی پر بدنام زمانہ بااثر گروپ قبضہ کر رہا ہے جس پر کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ لانگ مارچ میں وہ مرکزی رہنما شیریں مزاری اور شیر بانو کے ساتھ کنٹینر پر موجود رہی ہیں لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں پارٹی کے لئے متحرک کردار ادا کیا ہے لیکن یہ پارٹیاں صرف اپنے زاتی مقاصد حاصل کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ قومی محاذ کا منشور دیکھا ہے اس کے لئے اس میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ہزارہ کی بیٹی بن کے اپنی قوم کے لئے الگ صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاؤں گی۔

انہوں نے خواتین کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کا تماشا بنایا جاتا ہے۔جب کہ پارٹی کی طرف سے کوئی تحفظ نہیں ہے وہ ہزارہ قومی محاذ میں شامل ہوں ۔

اس موقع پر ہزارہ قومی محاذ کے مرکزی قائدین نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہزارہ اور پنجاب میں ہزارہ قومی محاذ کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

جواب دیں

Back to top button