تازہ ترینخبریںپاکستان

سی سی پی او لاہور کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور ( میاں عمران ارشد ) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا،ایس ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔

سی سی پی او لاہور نے زمان پارک کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ،مال روڈ سمیت مختلف مقامات اور شاہراہوں پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس افسران کو شہر بھرکی سکیورٹی مزید بڑھانے کا حکم بھی دیا۔

سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس ہائی الرٹ رہے۔غلام محمود ڈوگر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس مشکوک افراد،گاڑیوں اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھے جبکہ ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں اہم اور حساس مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔
***

جواب دیں

Back to top button