
پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں کینیا میں مقیم وقار احمد اور ان کی اہلیہ کو نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اتھارٹی ارشد شریف کے قتل کے سلسلے میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔







