تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملہ : سپریم کورٹ بار کا بڑا مطالبہ

وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر کے اندراج کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سوال اٹھا دیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی مرضی کی ایف آئی آر درج نہ ہونا ریاست کی ناکامی قرار دے دیا۔

اس حوالے سے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر قانونی تقاضوں کے مطابق درج کی جائے۔

سپریم کورٹ بار نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واقعے کی ایف آئی آر فوری طور پر قانون کے مطابق درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے، ایف آئی آر درج نہ کرنا غیرقانونی اور عدالتی فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے

جواب دیں

Back to top button