
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق بیان دیا ہے۔
نامعلوم افراد پہ کرنے سے روکا ہے۔ https://t.co/W1crSNKIgG
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 7, 2022
سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 24 گھنٹوں میں درج کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب نے عدالت میں بتایا کہ انہیں پنجاب حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔
مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر آئی جی پنجاب کے بیان سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر سے روکا ہے۔







