تازہ ترینتحریکخبریں

راولپنڈی میں PTI احتجاج ، روڈ بلاک ، ٹریفک جام

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر دی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے اس موقع پر عمران خان پر حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شہری نے مظاہرین سے التجائیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے راستہ دو، میرے بچے سکول میں میرا انتظار کر رہے ہیں۔سکول سے بار بار فون آ رہے ہیں کہ بچوں کو لے جائیں۔

پی ٹی آئی کے مظاہرین نے شہری کو گھیر لیا اور تلخ کلامی بھی کی۔

شہری کا کہنا ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے، انہوں نے تو لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

Back to top button