
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف نیب انکوائری ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
نیب رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا جبکہ رانا ثنا اللہ نے نیب انکوائری کے خلاف لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔







