تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

آڈیو: زمینی مقناطیسی فیلڈ کی خوفناک و پُراسرار آوازیں سنیے

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے زمین کی مقناطیسی فیلڈ کی خوفناک و پُراسرار آوازیں جاری کردی ہیں۔

انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والی یہ زمینی مقناطیسی فیلڈ ہمیں سورج کی مہلک شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

ایجنسی کے مطابق ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک کے محققین کے مطابق خلائی ایجنسی کے سوارم سیٹلائٹ مشن کے ذریعے مقناطیسی سگنلز کی پیمائش کی گئی جنہیں آواز میں تبدیل کر کے نتائج کا جائزہ لیا گیا، جو بہت خوفناک ہیں۔

ای ایس اے کی جاری کردہ پانچ منٹ کی اس آڈیو میں خوفناک کریکس، کریکنگ آوازیں اور گہری سانس لینے جیسی  آوازیں شامل ہیں۔

ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے موسیقار اور پروجیکٹ کے حامی کلاؤس نیلسن (Klaus Nielsen) کا کہنا ہے کہ ’ان کی ٹیم نے کور فیلڈ کی آوازوں کو سلجھانے اور انہیں کنٹرول کرنے کے لیے ای ایس اے کے سوارم سیٹلائٹس اور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا کو مقناطیسی سگنلز کے ساتھ استعمال کیا‘۔

ای ایس اے کے مطابق یقینی طور پر آرٹ اور سائنس کو ایک ساتھ لانے کے لیے یہ پراجیکٹ فائدہ مند رہا۔

ای ایس اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈینمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سولبجرگ اسکوائر کے مختلف مقام پر 30 سے زائد لاؤڈ اسپیکرز زمین کھود کر دبا دیئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسے اس طرح ترتیب دیا گیا کہ ہر ایک اسپیکر زمین پر ایک مختلف مقام کی نمائندگی کرے، جس سے یہ ظاہر ہوگیا گزشتہ 100,000 برسوں میں ہماری زمینی میگنیٹک فیلڈ میں کس طرح اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

ای ایس اے کے مطابق 24 اکتوبر کو جب سے یہ دریافت سامنے آئی ہے تب سے سولبجرگ اسکوائر پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے دن میں تین بار یہ ریکارڈنگ نشر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان آوازوں کو نشر کرنے کا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں ہے بلکہ انہیں یہ باور کروانا ہے کہ میگنیٹک فیلڈ موجود ہے اور زمین پر زندگی کا وجود اسی پر منحصر ہے۔

جواب دیں

Back to top button