
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے خرم لغاری کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر منصور احمد خان،ایم پی اے عبدالحی دستی، ایم پی اے علمدار قریشی،عون حمید ڈوگراورمعظم علی نے اپنے الگ الگ بیانات میں ایم پی اےخرم لغاری کے بیان کی تردید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا
اس سے قبل آج خرم سہیل لغاری نے کہا تھا کہ میرے ساتھ تحریک انصاف کے پانچ ارکان بھی ہیں جو عنقریب استعفی دینے والے ہیں۔
خرم لغاری کے بیان کے بعد منصور احمد خان نے کہا کہ خرم لغاری کے بیان کی مذمت کرتا ہوں میں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہوں۔
عبدالحی دستی نے کہا کہ مظفرگڑھ سے ایم پی ایز کے پارٹی چھوڑنےکےبیان کی تردید کرتا ہوں، تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،عمران خان کے بیانیےکی حمایت کرتے ہیں، لوگوں کو لیکر اسلام آباد کی طرف جا رہا ہوں، مارچ میں بھرپور کردار ادا کریں گے







