
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مسرت چیمہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا اصل مقصد قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے۔ خان صاحب نے اپنا حق ادا کر دیا، اب عوام کی باری ہے۔
واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے آج اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔







