تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد(محمد عاصم جیلانی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے ہنگامی پریس کانفرنس کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیااور نہ ہی پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سمیت مرکزی رہنماوں کو ان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے معلومات تھیں

تاہم پریس کانفرنس سے چند لمحوں قبل جب پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور بعض رہنماوں کو اس کا ادراک ہوا تو فیصل ووڈا سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ رابطہ نہ ہو سکا اور انہوں نے نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے انکشافات کیے اور لانگ مارچ کے دوران بھی خون خرابے ہونے کے دعوے کیے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی پریس کانفرنس پی ٹی وی پر بھی لائیو نشر کی گئی حالانکہ اس سے قبل اس طرح اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس کبھی براہ راست نشر نہیں کی جاتی تھیں تاہم ان کی پریس کانفرنس کے اثرات آنے والے دنوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر پڑ سکتے ہیں ان کی پریس کانفرنس کے بعدپی ٹی آئی کا سخت موقف سامنے آ یا ہے اور انہیں اس معاملے پر شوکاز بھی جاری کیا جا رہا ہے ۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور نظریات کی نمائندگی نہیں کرتاچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایماء پر تحریک انصاف سندھ کے صدر کو فیصل واوڈا کے متعلق خصوصی ہدایات دے دی گئیں،

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا کہا گیا ہے،پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام چینلز اور پی ٹی وی نے بھی پریس کانفرنس دکھائی،یہ واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کو لانچ کیاعمران خان نے پہلے ہی واضح طور پر سب کو پرامن رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں پھر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی اہمیت کیا ہے؟

پی۔ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کیا پی ٹی وی پنجاب یا کے پی کے کو منتقل کیا گیا ہے؟کیا یہی وجہ ہے کہ پی ٹی وی نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو براہ راست نشر کیا؟کیا پی ٹی وی اب سے ہم سب کو روزانہ دکھائے گا؟ یا یہ ایک خاص معاملہ تھا؟

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصل واوڈا نہ جانے کس کی ایما پر یہ سب بول رہے ہیں،میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ انکی پریس کانفرنس کا اصل مقصد کیا تھا؟ہماری لانگ مارچ پر امن ہے، لاشوں کی سیاست عمران خان کا شیوہ نہیں،ارشد شریف شہید پر سیاست نہ کی جائے،لانگ مارچ پر امن ہوگی اسے خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنمافیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔بدھ کو رات گئے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری
کیا گیا اور2 روز میں فیصل ووڈا کو اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

Back to top button