
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی ۔ پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے طاقت کا استعمال کیا تو اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایوان وزیرِ اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لانگ مارچ کر رہا ہوں، یہ مارچ ہم نے پہلے شروع کر دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے پی ٹی آئی کا حکومت مخالف لانگ مارچ شروع ہو گا، ہمارا مارچ پُرامن احتجاج ہو گا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔







