مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ واپس لیتے ہوئے اس پر ندامت کا اظہار کیا ۔
My tweet was NOT aimed at mocking someone but about learning our lessons from the past. I am undoing the tweet & apologise for the hurt it may have caused to the aggrieved which never was my intention. May no one ever have to go through this pain. Prayers for the bereaved family.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2022
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ماضی سے سبق سیکھنے پر تھا۔
مریم کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹ ہٹا رہی ہوں اور اس سےکسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میرا ہرگز ایسا ارادہ نہیں تھا۔
مریم نواز کا مزیدکہنا تھا کہ دعا ہےکہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔