تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف کا قتل : GHQ کا حکومتِ پاکستان کو خط

پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کو خط لکھ دیا۔

حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں ، جی ایچ کیو نے ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی استدعا کر دی۔

خط میں جی ایچ کیو نے استدعا کی ہے کہ معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button