تازہ ترینخبریںدنیا

میانمار فوج کے فضائی حملے میں 80 افراد ہلاک

میانمار کی ریاست کاچن میں سرکاری فضائیہ کے حملے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب سیکڑوں افراد کاچن انڈیپینڈنس آرگنائزیشن کے قیام کا جشن منانے کیلئے جمع تھے۔

کاچن انتظامیہ کی جانب سے خبر رساں ادارے کو بتایا گیا کہ فوج نے جنگی جہاز سے 4 بم گرائے جس سے 80 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ سرکاری فورسز نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے تمام راستے بھی بند کر رکھے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار کے حکمرانوں پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائدکرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کی فوج کو ہتھیاروں اور جہازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کو روکا جائے۔

دوسری جانب میانمار کی فوجی حکومت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کاچن گروپ پر دہشتگردی کے پیش نظر فضائی حملے کیے گئے تاہم اس حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

جواب دیں

Back to top button