
پشاور موٹروے ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کرنے پر پی ٹی آئی کے 700 سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔صوبے میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ پر احتجاج، موٹروے بند کرنے ، ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر تحریک انصاف کے سات سو سے زائد کارکنان کے خلاف تھانہ چمکنی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔







