
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں عمران خان اور اسد عمر سمیت 100 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سنگجانی میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت 10دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کی ایماء پر سری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو نامزد کیا گیا تھا ۔







