
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی گرینڈ جامع مسجد میں آگ لگنے کے بعد مسجد کا گنبد مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے۔
مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق گرینڈ جامع مسجد کا بڑا گنبد شعلوں کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ مسجد کے امام محمد سبقی کے مطابق آگ، تعمیراتی فرم کی تعمیر و مرمت کارروائیوں کے دوران لگی، آگ لگنے کا سبب تاحال نامعلوم ہے۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ نہایت سُرعت سے پھیل گئی اور مسجد کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لینے والے شعلوں کی وجہ سے بڑا گنبد زمین بوس ہوگیا ہے۔
مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ہم نے تمام افراد کو مسجد سے نکال لیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
The giant dome of the Jakarta Islamic Centre Grand Mosque in Indonesia has collapsed after a major fire broke out.
Officials say there were no victims. pic.twitter.com/1HfypNJcAt
— CBS News (@CBSNews) October 19, 2022







