تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے پر احتجاج کی کال دے دی

تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے پر احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے کی صورت میں تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات نے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کی کال دے دی، 6مقامات پر احتجاج کی کال دی گئی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے کارکن رنگ روڈ پراحتجاج کریں گے۔

علامہ اقبال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی تنظیم ٹھوکر نیاز بیگ ، راوی ٹاؤن و شالیمار ٹاؤن کے کارکنان شاہدرہ کے قریب اور سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے کارکنان بابوصابو پر احتجاج کریں گے

جواب دیں

Back to top button