اہم واقعات

17 اکتوبر کے اہم واقعات

واقعات

1918ء – یوگوسلاویہ میں جمہوریت قائم ہوئی۔
1933ء – البرٹ آئنسٹائن، نازی جرمنی سے امریکا منتقل ہو گیا۔
1951ء – لیاقت علی خان کو کراچی میں مزار قائد کے قریب دفن کیا گیا۔
1951ء – خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
1957ء – حسین شہید سہروردی وزارت عظمی پاکستان سے مستعفی۔
1957ء – ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستان کے چھٹے وزیر اعظم مقرر ہوئے۔
1980ء – ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی۔
1998ء – پاکستان کے مایہ ناز حکیم، حکیم محمد سعید کو کراچی میں ان کے دواخانہ کے باہر وحشیانہ فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
1979ء – بین الاقوامی فلاحی کارکن مدر ٹریسا کو نوبل انعام دیا گیا
1957ء – ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستان کے وزیر اعظم مقرر ہوئے
1956ء – کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو نووکٹوں سے ہرادیا
1951ء – وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا جسدِ خاکی کراچی لایا گیا جہاں اُنہیں قائد ِ اعظم کی لحد کے نزدیک دفن کیا گیا
1918ء – یوگو سلاویا میں جمہوریت قائم ہوئی

ولادت

1817ء – سر سید احمد خان، ہندوستانی ماہر تعلیم، مصنف، مدیر اور سیاست دان (و۔ 1898ء)
1900ء – جین آرتھر، امریکی اداکارہ (و۔ 1991ء)
1902ء – آئرین ریان، امریکی اداکارہ (و۔ 1973ء)
1915ء – آرتھر ملر، امریکی ڈراما نگار و فلم نویس (و۔ 2005ء)
1924ء – شوتزشتافل افسر (و۔ 2012)
1926ء – جولی ایڈمز، امریکی اداکارہ
1927ء – شمس الدین عظیمی، سلسلہ عظیمیہ کے مرشد و مربی
1970ء – انیل کمبلے، بھارتی کرکٹ کھلاڑی
1972ء – ایمنیم، امریکی ریپر، تخلیق کار و اداکار
1979ء – کمی ریکونن، فنش کار ریس ڈرائیور
1980ء – محمد حفیظ، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

وفات

33ء – اگریپینا کبری، جرمانیکس کی بیوی (پ۔ 14 ق م)
1849ء – فریڈرک شوپن، پولش پینسٹ اور نغمہ ساز (پ۔ 1810ء)
1981ء – البرٹ کوئن، یونانی سرکاری افسر اور مصنف (پ۔ 1895ء)
1998ء – حکیم محمد سعید، بانی ہمدرد فاؤنديشن، بچوں کے ادیب، مصنف، مدیر، ماہر تعلیم، سیاست دان اور بیسویں گورنر سندھ (پ۔ 1920ء)
2009ء – ڈاکٹر وحید قریشی، اردو کے ممتاز محقق، نقاد، شاعر، ماہرِ لسانیات اور پروفیسر ایمریطس

تعطیلات و تہوار

غربت کے خاتمے کا بین الاقوامی دن

جواب دیں

Back to top button