تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز شریف اور حمزہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری

وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔سپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت کی گئی ، پراسکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کیس آگے چلے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے، ان کا ٹرائل مکمل کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے چالان میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام نظر آئی، درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے  شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا جاتا ہے

جواب دیں

Back to top button