تازہ ترینجرم کہانیخبریں

منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پارٹی کو یرغمال بنالیا

ٹنڈو محمد خان میں مین پوری اور گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو یرغمال بنانے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللّٰہ میمن اور ملزمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یرغمالیوں میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، ملزمان کے حملے میں اے ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button