امیتابھ کی 80 برس کے ہوگئے ، سالگرہ پر شاہ رخ کی محبت و عقیدت پر مبنی پوسٹ

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ممبئی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو ان کی 80ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
One thing to learn from this great man, actor, superstar, father and superhuman is to never back away….instead learn….level up and launch again and again….forever. May you always be healthy and entertain our grand children also. Love you sir @SrBachchan pic.twitter.com/2biJ6bK9xU
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 11, 2022
شاہ رخ خان نے عہد ساز اداکار کے نام ایک محبت و عقیدت پر مبنی پوسٹ شیئر کی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن منگل 11 اکتوبر کو 80 برس کے ہوگئے۔ شاہ خان نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا جو انہوں نے عظیم انسان، سینیئر اداکار، سپر سٹار، باپ اور سپر ہیومن سے حاصل کیا۔
شاہ رخ کہتے ہیں کہ کبھی پیچھے نہ ہٹنا بلکہ سیکھنا، دوبارہ اٹھنا اور بار بار کوشش کرنا ہمیشہ۔ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور ہمارے پوتوں نواسوں کو بھی تفریح فراہم کریں۔ سر آپ کے لیے میرا خلوص اور محبت۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کی جس میں دونوں یہ کہتے نظر آرہے ہیں، ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم۔







