
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی۔
ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں توDچوک کیسےمحفوظ ہوگانوازشریف ڈیل کےمنتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 11, 2022
ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے۔ ملک میں آنے اور جانے کے لیے ہی ڈیل کی جاتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دفتر کی سیکیورٹی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہو گا۔نواز شریف ڈیل کے منتظر ہیں جبکہ شہباز شریف کو ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔







