تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
ایک خونخوار شیر جسے 208 لوگوں نے شکار کیا، دلچسپ رپورٹ

بھارت میں خوف کی علامت بننے والا خونخوار شیر بالآخر مارا گیا، اس کو مارنے کیلئے پورے محکمہ جنگلات نے پوری طاقت اور نفری لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ایک ایسے شیر کو ہلاک کر دیا ہے جس نے اب تک کم از کم نو افراد اور متعدد مویشیوں کو اپنا لقمہ بنا لیا تھا۔ اس مہم میں محکمہ جنگلات کے 200 اہلکاروں اور 8 شکاریوں نے حصہ لیا
ریاست بہار کے علاقہ چمپارن میں والمیکی ٹائیگر ریزرو نام سے قائم کیے گئے نیشنل پارک میں شیر نے مقامی لوگوں کو دہشت زدہ کر رکھا تھا اور ماہ ستمبر میں ایک خاتون اور اس کے آٹھ سالہ بچے سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے بعد حکام نے شیر کو خطرناک آدم خور قرار دیا تھا۔ آپریشن کے دوران شیر کو بے ہوش کرنے والی دوائی دی گئی تھی لیکن یہ کوشش بھی ناکام رہی







