
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ سکول کرکٹ پروگرام انتہائی ضروری ہے، یہ اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو ملک بھر میں چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سکول کرکٹ ہمارے مستقبل کی کرکٹ کا اثاثہ ہے، اس پروگرام سے سکول کرکٹ بحال ہو گی۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں گرلز سکول کو بھی شامل کریں گے، ویمن کرکٹ لیگ جلد شروع کر رہے ہیں۔







