تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستانی طالب علموں کیلئے چین میں تعلیم حاصل کر نے کیلئے وظائف کا اعلان

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے 36 طلبا کے ایک گروپ کو چین کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چینی حکومت کی جانب سے مکمل مالی تعاون کے وظائف ملے ہیں۔

ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں منعقدہ ایک تقریب میں طلبا نے تعلیم کے حصول میں مدد پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

طلبا ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد وظائف کے لئے اہل قرار پائے تھے۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے، اور ضرورت کے وقت پاکستان کی ہمیشہ مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے۔ اس بار ہم نے دیکھا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے چینی حکومت اورعوام پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے تعلیمی شعبے میں مسلسل تعاون سے پاکستانی طالب علم مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو طالب علم واپس لوٹے ہیں وہ چین میں تعلیم کے دوران حاصل کردہ علم اور تجربے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ گزشتہ 3 برس سے چین اندرون ملک نوول کرونا وائرس وبا کی روک تھام جاری رکھے ہوئے ہے۔ چین نے وبا سے لڑنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وظائف پاکستان کے لیے چینی عوام کی گہری دوستی اور نیک خواہشات کا اظہار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button