
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کےحق میں فیصلہ دیں یا خلاف ، عوامی رائے میں کوئی حیثیت ہی نہیں رہ گئی۔
پاکستان کے ادارےعوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کے حق میں فیصلہ دیں یاخلاف عوامی رائے عامہ میں اس فیصلے کی کوئ حیثئت ہی نہیں رہ گئ، مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے Avenfield کے محلات ہیں اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے بہرحال پاکستان کی تاریخ کاایک اور تاریک دن
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں، اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
خیال رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم کے بعد اختیارات سے تجاوز کرکےکسی کوفائدہ پہنچانے پرکیس نہیں بنےگا، اس لیے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔







