تازہ ترینخبریں

قبائلی عمائدین سے مذاکرات کامیاب, وانا انگور اڈہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان جامجد معراج کی ہدایت پر، ایف سی ساؤتھ اور 24 آرمی بریگیڈ کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر وانا سلمان کنڈی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے جرگہ کے ذریعے کامیاب مذاکرات کے بعد راغزئی میں احتجاج ختم کردیا۔

سڑک کو کلیئر کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور ساتھ ہی ان کے جائز مطالبات کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر ان کے جائز مطالبات کو سنا اور حل کئے گئے جسے قبائل نے متفقہ طور پر قبول کرتے ہوئے احتجاج اور سڑکوں کی بندش ختم کردی.

عوام اور قبائلی مشران نے ضلعی انتظامیہ، ہیڈکوارٹر (FC KP) اور قبائلی عمائدین کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق اے سی وانا اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کمیٹی کے ملکانان کو ہدایت کی کہ وہ مزید امن و امان خراب کرنے کی صورتحال پیدا نہ کریں۔ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر ریاستی رٹ کو مزید چیلنج کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

عوام اور قبائلی عمائدین نے حکومت کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی.

جواب دیں

Back to top button