تازہ ترینخبریںسیلاب

سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16 بچوں کی پیدائش

سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16 بچوں کی پیدائش ہوئی، کیمپوں میں 9231 حاملہ خواتین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بتایا کہ سندھ کے فلڈ کیمپوں میں 21 ستمبر کو 16 بچوں نے جنم لیا ہے

زرائع نے کہا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں تاحال 3671 بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے جبکہ کیمپوں میں 9231 حاملہ خواتین ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں 1634 خواتین حمل کے پہلے فیز 3703 خواتین حمل کے دوسرے فیز اور2691 خواتین حمل کے آخری فیز میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ فلڈ کیمپس میں 8965 حاملہ خواتین کو ڈائٹری سپلیمنٹ دیا گیا ہے جبکہ 8100 حاملہ خواتین ٹی ٹی، ٹی ڈی ویکسینیٹڈ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button